اس ماہ کی 28 تاریخ کو اے آئی وائی ایف کے زیراہتما م چلو ورنگل پروگرام -ہنمکنڈہ میں پوسٹر کی اجرائی
حیدرآباد/ہنمکنڈہ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ملک کے حکمرانوں کی پالیسیوں اور آج کے نوجوانوں کی ذمہ داری کے عنوان پر
اس ماہ کی 28 تاریخ کو اے آئی وائی ایف کے زیراہتما م چلو ورنگل پروگرام کا اعلان کیا گیا -ہنمکنڈہ ڈاکڑ امبیڈکر مجسم کے تحت اس پوسٹر کی اجرائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ریاستی صدر،چیف سکریٹری ڈاکڑ ولی اللہ قادری، کے دھرمیندر نے مختصر بیان دیا۔
اے آئی وائی ایف کے ریاستی صدر و جنرل سکریٹری ڈاکٹر ولی اللہ قادری اور کے دھرمیندر نے کہا کہ یہ ریاستی یوتھ کانفرنس ملک کے حکمرانوں کی پالیسیوں اور آج کے نوجوانوں کی ذمہ داری کے عنوان پر منعقد کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری اور قانون ساز سمباسیواراؤ کے ساتھ ریاست کے تمام نوجوانوں اور طلبہ لیڈروں کو اس کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا اور دیگر کئی قومی قائدین بھی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر اے آئی وائی ایف کے ریاستی صدر اور جنرل سیکریٹری ڈاکڑ سکریٹری ولی اللہ قادری اور کے دھرمیندر نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہندوستان میں نوجوانوں کی بہت زیادہ ہے۔ اگر دنیا میں 186 کروڑ نوجوان ہیں تو ان میں سے 28 فیصد ہندوستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نوجوانوں کی دولت کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہونے کے باوجود نوجوانوں میں جوش اور ولولہ کی کمی ہے۔
حکمرانوں کی تباہ کن تعلیمی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے 30 فیصد نوجوانوں کے پاس نوکری اور روزگار کے مواقع نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم سے وعدے پورے نہیں ہوئے، بیارام اسٹیل انڈسٹری پروان نہیں چڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری، ٹرائبل یونیورسٹی اور سینک اسکول جیسے وعدے پورے نہیں ہوئے، اگر یہ تعمیر ہوتے تو کم از کم یہاں پر ہزاروں تعداد میں لوگوں کو روزگار ملتا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے اپنائی گئی تباہ کن معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں کم تعلیم یافتہ افراد کے لیے نوکریاں نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ جنہوں نے ڈگریاں، پی جی، پی ایچ اے، بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، لاء کورسز کی تعلیم حاصل کی ہے اور بے روزگار ہیں۔یہاں تک کہ ریلوے گینگ مین، پولیس کانسٹیبل، ہوم گارڈ کی نوکریوں کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے بھی نوجوان ہجرت کر جاتے ہیں اور زہنی تناوٗ کے باعث کوکین ہیروئن و دیگر نشے کی لت میں مبتلا ہوجاتے ہیں- اس غیر یقینی صورت حال میں تبدیلی صرف نوجوانوں سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نوجوانوں سے 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر زور دیا۔
اس موقع پر اے آئی ایف ورنگل کے ضلع صدر مسکا سدھیر نے کہا کہ اس مودی ہٹاو دیش بچاؤ کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والے یوتھ میٹنگ کو نوجوانوں کو کا میاب بنانے پر زور دیا۔انہوں نے جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ مودی کی پالیسیاں ملک کی ترقی کے لیے نقصان دہ ہیں اور مذاہبوں کے نام پر لوگوں کے درمیان انتشار و تصادم پیدا کرنے والی ہیں۔
اس پروگرام میں اے آئی ایف محبوب آباد کے ضلع صدر اشوک، ورنگل و ہنمکنڈہ کے ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین جگدیشور، متین، سری کانت، منوج، سمن اور دیگر نے حصہ لیا۔