dr anita rights of children

Protecting the rights of children is the responsibility of all of us. Dr. Anita Reddy

اضلاع کی خبریں
Protecting the rights of children is the responsibility of all of us. Dr. Anita Reddy
 بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈاکڑ انیتا ریڈی

حیدرآباد/ورنگل:-
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

بچوں کو خوبصورت اور محفوظ بچپن بطور تحفہ دینا چاہیے — یہ بات انوراگ ہیلپنگ سوسائٹی کی چیئرپرسن، کاکتیہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کی رکن اور سابق سی ڈبلیو ایس آئی چیئرپرسن ڈاکٹر انیتا ریڈی نے کہی۔بچوں کے حقوق کے ہفتۂ تقاریب کے سلسلے میں ورنگل کے آٹو نگر میں واقع جووینائل ہوم (بچوں کا مشاہدہ خانہ) میں منعقدہ پروگرام سے بطورِ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انیتا ریڈی نے شرکت کی۔ انہوں نے شمع روشن کرنے کے بعد بچوں میں نوٹ بکس اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیتا ریڈی نے کہا کہ بچوں کے حقوق کی حفاظت پوری سماج کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مختلف حالات کے سبب یہاں رہنے والے بچوں کی بہتر تربیت اور صحیح رویّہ سکھانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے رویّے میں مثبت تبدیلی کے لیے ہمیں صبر، محبت اور شفقت سے پیش آنا ہوگا۔

dr anita reddy children rights protection resposibility

انہوں نے کہا کہ آج کے بچے ہی کل کے شہری ہیں، اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ سب پر لازم ہے۔ بچوں کو معیاری تعلیم، بہتر طبی سہولیات اور محفوظ ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹر انیتا ریڈی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، تاکہ ضلع کو چائلڈ فرینڈلی ڈسٹرکٹ میں تبدیل کیا جا سکے۔

dr anita children riths protection responsibility

بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جے جے ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم بچوں کو محفوظ، باوقار اور خوشحال بچپن فراہم کریں گے تبھی حقیقی معنوں میں بچوں کا دن منایا جائے گا۔ڈاکٹر انیتا ریڈی نے سبھی افراد سے اپیل کی کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہے، بچپن کی محرومیوں اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب بچوں کے لیے مضبوط سہارے بنیں گے اور ان کے حقوق کی پاسداری کریں گے۔اس موقع پر جووینائل ہوم کے سپرنٹنڈنٹ رمن مورتی، ونئے اور عملے کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔