بی آر ایس پارٹی آفس ہنمکنڈہ میں کے سی آر کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:17/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
بی آر ایس پارٹی ضلع صدر و سابق چیف وہپ ونئے بھاسکر نے کیک کاٹ کر سابق ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا۔اس موقع پر پارٹی کے قائیدین نے آپس میں پھولوں مٹھائیوں کی تقسیم کی۔
اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے داسیم ونئے بھاسکر نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ قوم کا اعزاز ہیں، تلنگانہ کی ترقی کے سی آر سے ہی ممکن ہے۔
کے سی آر ایک عظیم تحریک کار ہے جنہوں نے تلنگانہ عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی اور تحریک کے زریعہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا۔ تلنگانہ ریاست کے پہلے وزیر اعلی کے سی آر ایک موثر ایڈمنسٹریٹر تھے جنہوں نے تلنگانہ کو ملک میں سرفہرست رکھا۔ جس نے تلنگانہ کو تمام شعبوں میں ترقی دی ہے۔
اس موقع پر ریتو ڈیبٹ ریلیف کمیشن کے سابق چیرمین ناگورلا وینکنا، سابق چیرمین کڈا سندر راج ، مری یادو ریڈی، اقلیتی کمیشن کے ارکان درشن سنگھ،محمد نعیم الدین، مغربی حلقہ کے کوآرڈینیٹر پلی رجنی کانت، تسنیم خان، کارپوریٹرس ڈویژن کے چیف قائیدین نے اس پروگرام میں شرکت کی۔