warangal police commissioner

State-Level Photography, Short Film & Essay Contests Announced in Memory of Police Martyrs — Warangal CP Sunpreet Singh Invites Entries

Uncategorized
State-level photography, short film and essay writing competitions announced in memory of police martyrs Warangal Police Commissioner Sunpreet Singh invites public and students to participate
پولیس شہیدوں کی یاد میں ریاستی سطح کے فوٹوگرافی، شارٹ فلم اور مضمون نویسی مقابلوں کا اعلا ن
ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ کی جانب سے عوام اور طلبہ کو شرکت کی دعو ت

حیدرآباد/ ورنگل 16/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

پولیس شہیدوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور "پولیس فلیگ ڈے” کے موقع پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے تلنگانہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریاستی سطح پر فوٹوگرافی، شارٹ فلم اور طلبہ کے لیے مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ورنگل پولیس کمشنر جناب سن پریت سنگھ نے جمعرات کے روز ایک اعلامیہ میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مقابلے 21 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ اس موقع پر مختلف پروگراموں کے ذریعے پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔انہوں نے طلبہ، نوجوانوں اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد سے اپیل کی کہ وہ ان مقابلوں میں جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیں۔فوٹوگرافی اور شارٹ فلم مقابلےکمشنر کے مطابق، شریک ہونے والے افراد کو پولیس کی بہادری، خدمات، اور عوامی تحفظ میں اُن کے کردار کو اجاگر کرنے والے تین (03) فوٹوگراف یا تین (03) منٹ کی مختصر شارٹ فلم تیار کرنی ہوگی۔یہ مواد 25 اکتوبر 2025 تک ورنگل پولیس کمشنریٹ کے دفتر میں پولیس پی آر او کے حوالے کرنا ہوگا۔شرکاء کو اپنی فلم کی فائل "پین ڈرائیو” میں اور فوٹوگرافی کے پرنٹس 10×8 سائز میں جمع کروانے ہوں گے۔اہم موضوعا ت سماجی برائیوں اور توہم پرستی کے خاتمے کے لیے شعورہنگامی حالات میں پولیس کی فوری کارروائیقدرتی آفات کے دوران پولیس کی خدماتپولیس کی قربانیوں اور کردار کی نمائندگیسائبر کرائم، ایو ٹیزنگ، رَیگنگ کے خلاف بیداری منشیات کے استعمال اور اس کے نقصانات سے آگاہی تمام فوٹو اور شارٹ فلمز اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے درمیان لی گئی ہونی چاہئیں۔طلبہ کے لیے مضمون نویسی کے مقابلےورنگل ایس پی کے مطابق، "پولیس فلیگ ڈے” کے موقع پر آن لائن مضمون نویسی مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تلگو، انگریزی اور اردو زبانوں میں چھٹی جماعت سے لے کر پی جی تک کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔مضمون کا موضوع:“Drugs Menace: Role of Police in Prevention and How Students Can Stay Away from Drugs”(منشیات کی روک تھام میں پولیس کا کردار اور طلبہ کس طرح خود کو منشیات سے بچا سکتے ہیں)طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا مضمون کاغذ پر لکھ کر اُس کی تصویر یا PDF فائل کی شکل میں (زیادہ سے زیادہ 500 الفاظ) 28 اکتوبر 2025 تک درج ذیل لنک پر اپ لوڈ کریں:👉 https://forms.gle/jaWLdt2yhNrMpe3eAمزید معلومات کے لیے شرکاء 8712685050 پر پولیس پی آر او سے رابطہ کر سکتے ہیں۔کمشنر سن پریت سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس شہیدوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان مقابلوں میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور پروگراموں کو کامیاب بنائیں۔