telangana is symbol of religious harmony

Our Telangana is a symbol of religious harmony. Minister Konda Surekha participates in Iftar invitation, wishes Muslim brothers on the occasion of Ramadan

اضلاع کی خبریں
Our Telangana is a symbol of religious harmony. Minister Konda Surekha participates in Iftar invitation, wishes Muslim brothers on the occasion of Ramadan
مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہمارا تلنگا نہ۔ افطار دعوت میں وزیر کونڈا سریکھا کی شرکت،مسلم بھائیوں کو رمضان کی مبارکباد

 

حیدرآباد/ونگل:-29/مارچ
(دستور نیوزڈاٹ کام)

ریاستی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات اور اوقاف کونڈا سریکھا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے اور مسلم بھائیوں کے لیے متعارف کردہ اسکیموں سے مستحق افراد کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ورنگل کے ایل بی نگر میں اے-1 فنکشن ہال میں رمضان المبارک کے موقع پر منعقدہ افطار دعوت کے دوران کہی۔

Telangana is symbol of religious harmony

اس تقریب میں سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی دھر راؤ، شہر کی میئر گنڈو سدھا رانی، ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا، ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین و سجادہ درگاہ قاضی پیٹ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المروف خسرو پاشا نے بھی خطاب کیا۔

telangana is symbol of religious harmony

اس موقع پر اہنوں نے روزے سے رہنے والے مسلم بھائیوں کو افطار کروایا گیا۔ بعد ازاں وزیر کونڈا سریکھا نے کہا کہ افطار دعوت میں شریک ہونا باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے رمضان المبارک کی عظمت کو سراہا اور کہا کہ تمام مذاہب انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں، اور تمام انسانوں کو بھائی چارے کے جذبے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ انہوں نے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو رمضان کی دل سے مبارکباد پیش کی۔

Telangana is symbol of religious harmony

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نے مسلم بھائیوں کو ہر شعبے میں آگے بڑھانے کے لیے خصوصی حکمتِ عملی تیار کی ہے۔ خاص طور پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلم خواتین کو ہر میدان میں کامیاب بنانے کے لیے خصوصی منصوبے ترتیب دے رہی ہے، اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مواقع سے تمام طبقوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ نہایت مقدس ہے، اور مسلسل ایک ماہ تک روزہ رکھنا قابلِ فخر عمل ہے۔

Telangana is symbol of religious harmony

اس موقع پر کارپوریٹرز فر خان، کاویتی کویتا، سنیل جوشی، پوشالا پدما، سینیرکانگریس قائد محمد ایوب، ایڈوکیٹ مدثرفرخان، مولانا امیر اللہ، ڈاکڑ انیس صدیقی، ماری پالا روی، چنتاکولا انیل، اقلیتی بہبود کے افسر رمیش، ڈی پی آر او ایوب علی، مسلم علمائے کرام، عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں مسلم مرد و خواتین موجود تھے۔

Telangana is symbol of religious harmony

ریاستی وزیر برائے جنگلات، ماحولیات، اوقاف اور مذہبی امور کونڈا سریکھا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی حکمتِ عملی ترتیب دی ہے اور مسلم برادری کے لیے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں سے مستحقین بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ یہ بات انہوں نے ورنگل کے ایل بی نگر میں سابق ایم ایل سی کونڈا مرلی دھر راؤ اور ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کی جانب سے منعقدہ افطار دعوت میں مسلم بھائیوں کے ساتھ خصوصی دعا میں شرکت کے بعد کہی۔