huzurabad muslims problems

Urgent action called for to resolve the problems of Muslims in Huzurabad

اضلاع کی خبریں
Urgent action called for to resolve the problems of Muslims in Huzurabad
حضورآباد میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی اپیل

 

golden

حیدرآباد/حضورآباد:-16/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

حضورآباد حلقے میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اس ضمن میں کریمنگر ضلع کے وزیر انچارج اُتم کمار ریڈی، وزیر پونم پربھاکر، ڈی سری دھر بابو، حضورآباد کے ایم ایل اے پڈی کوشک ریڈی اور کانگریس پارٹی کے انچارج پرنو بابو کو اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔

حضورآباد مسلم شادی خانہ کے لیے 50 لاکھ روپے کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی طرح جمی کنٹہ منڈل کے ویلاساگر گاؤں میں واقع دو ایکڑ پر مشتمل مسلم قبرستان، جو 1996 میں سروے نمبر 349 کے تحت پاہانی میں قبرستان کے طور پر درج تھا، اب دھرانی میں سرکاری زمین کے طور پر رجسٹرڈ ہوگیا ہے۔ اس زمین کو فوری طور پر سرکاری رجسٹریشن سے ہٹا کر مسلم قبرستان کے طور پر بحال کیا جائے۔

huzrabad muslims problems

اتوار کی شام منعقدہ پریس کانفرنس میں حضورآباد ڈویژن مسجد عیدگاہ قبرستان مینجمنٹ کمیٹی صدور ایسوسی ایشن کے صدر محمد مجاہد حسین، نائب صدر محمد ذاکر، محمد اکبر اور مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین شریک ہوئے۔ محمد مجاہد حسین نے کہا کہ دھرمارام گاؤں میں مسجد کی دیوار کی تعمیر کے لیے دو لاکھ روپے اور الیانتہ کنٹہ منڈل کے سیتام پیٹ گاؤں میں مسجد کی دیوار اور گیٹ کی تعمیر کے لیے دو لاکھ پچاس ہزار روپے فوری طور پر منظور کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضورآباد حلقے کے مسلم قبرستان کے گرد دیوار کی تعمیر کے لیے ریاستی حکومت فوری فنڈز جاری کرے۔ حضورآباد مسلم شادی خانہ کی عمارت کی تعمیر کے علاوہ وہاں کی زمین کو برابر کرنے کے لیے مٹی بھروا کر جے سی بی کے ذریعے ہموار کیا جائے تاکہ وہ سائیڈاپور روڈ کی سطح کے برابر ہو۔ اس کے علاوہ شادی خانہ میں بجلی، روشنی، پنکھے، وائرنگ اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزیر انچارج اُتم کمار ریڈی، پونم پربھاکر، ڈی سری دھر بابو، ایم ایل اے پدی کوشک ریڈی اور حضورآباد کانگریس انچارج وی پرنو بابو سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان تمام امور کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں اور مطلوبہ فنڈز کی منظوری کو یقینی بنائیں۔