Applications are invited for Chief Minister Overseas Scholarship – Muralidhar Reddy

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
Applications are invited for Chief Minister Overseas Scholarship – Muralidhar Reddy

 

چیف منسٹر اوور سیزر اسکالرشپ کے لئے درخواستیں مطلوب ۔مرلی دھر ریڈی

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-2/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی ہنمکنڈہ نے صحافتی بیان میں کہا کہ چیف منسٹر اوور سیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت اسکالرشپ مالی امداد کے حصول کے لئے اہل اقلیتی طلبا 31 دسمبر 2024 سے قبل بذریعہ آن لائن درخوستیں داخل کریں۔

تفصیلات کے بموجب ڈائریکٹر و کمشنر برائے محکمہ اقلیتی بہبود، حیدر آباد کے احکامات کے بموجب ہنمکنڈہ ضلع کہ اقلیتی طلبا و طالبات سے وزیر اعلی اوور سیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت اسکالر شپ مالی امداد کی فراہمی کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ انجینئر نگ میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے پوسٹ گریجویشن کیلئے اور پی جی میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ تعلیم کے لئے یکم / ا گست 2024 تا 31 دسمبر 2024 تک بیرون ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور، فرانس، جرمنی، جاپان، نیوزی لینڈ یا جنوبی کوریا کے یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے غریب اقلیتی (مسلم، سکھ، عیسائی ، جین بدهست ، پارسی ) طلبا، وزیر اعلی اوور سیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت اسکالرشپ مالی امداد کی منظوری کیلئے بذریعہ آن لائن بتاریخ یکم دسمبر 2024 تا / 31 دسمبر 2024 / تک شام 5.00 بجے سے قبل پر درخواست داخل کریں اور www.telanganaepass.cgg.gov.in ویب سائٹ بجے ۔ متعلقہ اصلی اسنادات کے ساتھ 3 زیرا کس کا پیز کے سیٹس 20 جنوری 2025، شام 5.00 کے اندر ضلع دفتر برائے محکمہ اقلیتی بہبود، ہنمکنڈہ میں داخل کریں۔

ماباقی اہلیتی شرائط ویب سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخبہ اقلیتی طلبا کو حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپئے دو قسطوں میں فراہم کئے جائیں گیا اور ساتھ ہی 60 ہزار روپئے ہوائی سفر کے اخراجات دیئے جائیں گے۔ ضلع ہنمکنڈہ مرلی دھر ریڈی ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود نے کہا کہ اقلیتی طلبا کو اس زرین موقع سے مستفید ہونے کی ضلعی عہدیدار برائے محکمہ اقلیتی بہبود  نے خواہش کی۔

مزید تفصیلات کیلئے ضلعی افسر برائے محکمہ اقلیتی بہبود، سکنڈ فلور روم نمبر(.s8) IDOC بلڈنگ کلکٹریٹ کامپلکس، پر رابطہ کریں۔