Wives of constables protested on the street demanding resolution of their issues

اضلاع کی خبریں
کانسٹیبلوں کی بیویوں نے اپنے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر احتجاج کیا۔

 

 

حیدرآباد/ورنگل:22/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

امن و امان برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال اور سیاستدانوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے والے کانسٹبلوں کے مسائل حل نہ ہونے پرورنگل ضلع مامنور فورتھ بٹالین کانسٹیبل کے اہل خانہ نے اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

کانسٹیبلوں کی بیویوں نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے حکام سے ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔خاص کر انہیں چھٹیا نہ مل نے سے وہ اپنے اہلہ خانہ کے ساتھ بھی کچھ فرست کے لمحات نہیں گذار پا رہے ہیں۔جسکی وجہ سے خاندانوںمیں دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔

اس احتجاج کو روکنے کے لیے آر ٹی او آفس سے مامنور بٹالین تک بڑے پیمانے پر سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی سے کہا کہ وہ ریزرو پولیس کی تکالیف کو سمجھیں۔