سابق ہائی کورٹ جج ڈاکٹر جسٹس شمیم اخترایس سی درجہ بندی کمیشن چیئرمین مقرر

حیدرآباد:-11/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے سابق جج ڈاکٹر جسٹس شمیم اختر کو ریاست میں ایس سی کی درجہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل آوری کے لیے بنائے گئے ایک رکنی عدالتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس شمیم اختر کے کمیشن کو اگلے 60 دنوں کے اندر ایک جامع مطالعہ مکمل کرنا ہوگا تاکہ سپریم کورٹ کی درجہ بندی پر عمل درآمد میں کسی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ واضح رہیکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی جنہوں نے دو دن قبل ایس سی کی درجہ بندی کے مسئلہ کا جائزہ لیا تھا اور وزارتی ذیلی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق، فوری طور پر ایک واحد رکنی عدالتی کمیشن کا تقرر کیا جس کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج کر رہے تھے اور انہیں 24 گھنٹے میں کمیشن کے لیے ضروری انتظامات کرنے کے ہدایات جاری کئے۔