ینگ انڈیاا سکلز یونیورسٹی (YISU) میں داخلے کا عمل شروع

حیدرآباد:-11/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاست میں عوامی حکومت کے میں ینگ انڈیاا سکلز یونیورسٹی (YISU) میں داخلے کا عمل انتہائی مسروتوں کے ساتھ عالمی معیار کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اس سال کے دسہرہ تہوار سےا سکلز یونیورسٹی شروع کرنے کے ارادےکے مطابق، یونیورسٹی نے کچھ کورسز کے داخلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں، یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بنیادی طور پر تین اسکول اور ان میں سے چار کورس شروع کرے گی۔ لاجسٹک اور ای کامرس، ہیلتھ کیئر، اسکول آف فارماسیوٹیکل اور لائف سائنسز اس سال سے ہی شروع ہو رہے ہیں۔ ان میں سے لاجسٹک اور ای کامرس اسکول کے تحت ویئر ہاؤس ایگزیکٹو اور کلیدی کنسائنر ایگزیکٹو کورسز، ہیلتھ کیئر کے تحت نرسنگ ایکسی لینس میں فنشنگ اسکلز، فارماسیوٹیکلز اور لائف سائنسز کے تحت فارما ایسوسی ایٹ پروگرام کورس میں داخلہ لینے والے طلباء سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
یونیورسٹی نے کہا کہ اہل طلباء جو ان کورسوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ ینگ انڈیا سکلز یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ (https://yisu.in/) کے ذریعے 29 اکتوبر تک درخواست دیں۔ یہ کورسز 4 نومبر سے شروع ہوں گے۔ یہ کورسز عارضی طور پر انجینئرنگ اسٹاف کالج آف انڈیا (ESCI) نیشنل اکیڈمی آف کنسٹرکشن (NAC) کے کیمپس گچی بوولی، حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔