سابق وزیر ہریش راؤ نے حامد محمد خان سابقہ صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی عیادت کی۔

حیدرآباد:-11/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سابق وزیر ہریش راؤ نے سابقہ صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ اور تلنگانہ تحریک کے سرکردہ رہنما حامد محمد خان صاحب کی عیادت کے لیے حیدرآباد میں ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ حامد محمد خاں صاحب اس وقت ہاتھ پر چوٹ لگنے سے متاثر ہیں۔
حامد احمد صاحب نے تلنگانہ ریاست کے قیام میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے تحریک میں اقلیتوں کو شامل کرنے میں کلیدی کردار نبھایا اور ہمیشہ مسلم اقلیتوں کی ترقی کے لیے کوشاں رہے ہیں۔
فی الوقت وہ جماعت اسلامی ہند کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور انڈمان و نکوبار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ہریش راؤ صاحب نے اس ملاقات کے دوران تحریک کے دوران ساتھ گزرے تجربات کو یاد کیا اور حامد محمد خان صاحب کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔