وزیراعلی ریونت ریڈی کا میڈی گڈا بیراج پر دلی میں اجلا س
مرمت، معائنہ اور کمیشن انکوائریوں سے متعلق امور کا جائزہ
دہلی/ حیدر آباد:- 21/جولائی
(دستور نیوزڈاٹ کام)
اتوار کو دہلی میں تلنگانہ ریاستی وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست کے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی، ریاستی محکمہ آبپاشی کے سکریٹری راہل بوجا اور ریاستی محکمہ آبپاشی کے مشیر آدتیہ نا تھ داس نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈی گڈا بیراج کی مرمت، معائنہ اور کمیشن انکوائریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ریاستی وزیر اتم کمار ریڈی اور عہدیداروں نے ہفتہ کو دہلی میں منعقدہ نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی (این ڈی ایس اے) میٹنگ کے دوران زیر بحث امور کو چیف منسٹر کی تو جہ دلایا۔

وزیر اعلیٰ نے ان مسائل پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے پیر کو دہلی میں ہونے والی این ڈی ایس اے میٹنگ کے بارے میں بھی کئی تجاویز دیں جس میں افسران اور انجینئر ز شرکت کرنے والے ہیں۔