بی جے پی قیادت ایٹالہ راجندر کو ریاست تلنگانہ کا بی جے پی صدر مقرر کرنے کا ارادہ۔
حیدرآباد:-9/جون
(دستو نیوز ڈاٹ کام)
بی جے پی مرکزی قیات نے نو منتخب رکن پارلیمنٹ حلقہ ملکاج گری ا یٹالہ راجندرکو ریاست بی جے پی صدر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اسکا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔اس ضمن میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کی صبح ایٹالہ راجندر سے فون پر بات کی اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسواس شرما نے بطور چیف ایلچی ایٹالہ راجندر کے ساتھ بات چیت کی۔
ہیمنت بسواس شرما نے مشورہ دیا کہ بی جے پی نے ریاست تلنگانہ میں کافی تیز رفتار کے ساتھ ابھری ہے اور اسی رفتار کو اگلے اسمبلی انتخابات تک جاری رکھنا چاہئے۔
شرما نے ایٹالہ راجندر سے کہا کہ تلنگانہ میں اقتدار میں آنے کے مقصد سے ہر قائد اور کارکنوں کو کام کرنے کو کہا گیا ہے اور اس کے لیے انہیں پارٹی صفوں میں صف بندی کی ذمہ داری لینے کو کہا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ایٹا لہ راجندر نے بھی اس کا مثبت جواب دیا۔
اس ضمن میں ایٹالہ راجندر کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ ریاستی پارٹی کے معاملات پر بھرپور تبادلہ خیال کیا جائے گا پھر اس کے بعد باضابطہ اعلان ہونے کا امکان ہے۔