ضلع کلکٹر ہنمکنڈہ سکتا پٹنائک نے تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر شہداء ستون پر خراج عقیدت پیش کیا ،
اور ضلع کلکٹر آفس پر قومی پرچم لہرایا۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-2/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر، ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک نے صبح 9.00 بجے، ضلع کلکٹر نے ضلع کلکٹر آفس (IDOC) پر قومی پرچم لہرایا اور شہداء ستون پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس پروگرام میں ورنگل کے میئر گنڈو سدھار انی، ورنگل ویسٹ ممبر قانون ساز اسمبلی نائینی راجندر ریڈی، ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا، ورنگل میونسپل کمشنر اشونی تانا جی وکھڑے، ہنمکنڈہ ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) رادھیکا گپتا، ہنمکنڈہ ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) وینکٹ ریڈی افسران، عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔