milad un nabi 2026

Central Milad Committee Hanamkonda-Warangal Holds Meeting to Finalize Arrangements for Eid Milad-un-Nabi 2026

اضلاع کی خبریں
Central Milad Committee Hanamkonda-Warangal Holds Meeting to Finalize Arrangements for Eid Milad-un-Nabi 2026
عید میلاد النبی ﷺ 2026 کی تیاریوں کے سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ-ورنگل کا اجلاس منعقد

golden gust house warangal

ورنگل، 26 /جولائی
(دستور نیوز )

مرکزی میلاد کمیٹی، ہنمکنڈہ-ورنگل کی اطلاع کے مطابق مرکزی میلاد کمیٹی ہنمکنڈہ- ورنگل کا ایک اہم اجلاس آج مدرسہ برکاتیہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے صدر اور سابق ڈپٹی میئر الحاج محمد سراج الدین نے کی۔

اجلاس میں سال 2026/1448 ہجری میں 11 ربیع الاول کو منعقد ہونے والے سالانہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ہر سال اس روحانی و مذہبی اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ شرکت کرتے ہیں، لہٰذا اس مرتبہ بھی خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کا آغاز حافظ محمد تنویر احمد نوری کی تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں مولانا خواجہ جعفر العابدین رضوی نے میلاد شریف منانے کے فضائل و برکات پر خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر حافظ محمد افضل علی شاہ نقشبندی نے کمیٹی کی گزشتہ 30 سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام اراکین اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔

کمیٹی نے اعلان کیا کہ جشنِ میلاد سے خطاب کے لیے عالمی شہرت یافتہ علماء و خطباء کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ پروگرام میں شریک سامعین میں سے دو خوش نصیب افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ مدینہ منورہ اور عمرہ شریف کے ٹکٹ دیے جائیں گے۔

تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے تحت ہنمکنڈہ اور ورنگل کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کے لیے تقریری، تحریری، کوئز اور نعتیہ مقابلے 18 اگست بروز منگل منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جامعہ برکاتیہ کے آٹھ طلبہ کو حفظِ قرآن کی تکمیل پر دستارِ حفظ القرآن اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے دن بعد نمازِ فجر دعوتِ طعام برائے خاص و عام کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ سرکاری دواخانوں میں زیر علاج مریضوں میں پھل تقسیم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کو مذہبی جوش و خروش، نظم و ضبط اور سماجی خدمت کے جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
دستور نیوز