panchayat elections peacefully

Conduct Panchayat Elections Peacefully and Transparently with Foolproof Arrangements — Warangal Police Commissioner Sunpreet Singh

اضلاع کی خبریں
Conduct Panchayat Elections Peacefully and Transparently with Foolproof Arrangements — Warangal Police Commissioner Sunpreet Singh
پکّے انتظامات کے ساتھ پنچایت انتخابات کو پُرامن اور شفاف انداز میں منعقد کریں — ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ

golden guest house

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پُختہ اور مؤثر انتظامات کے ذریعہ پنچایت انتخابات کو پُرامن، منصفانہ اور خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل کرایا جائے۔ پہلی مرحلہ کی گرام پنچایت انتخابات کے پیش نظر پولیس حکام کے ساتھ منگل کو ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ڈی سی پیز، اے سی پیز، انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس شریک رہے۔اجلاس کے دوران پولیس کمشنر نے انتخابات سے قبل، پولنگ کے دن اور ووٹوں کی گنتی کے وقت اسٹیشن وائز کیے جا رہے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولنگ کے دن اور بالخصوص ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات اور چوکسی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔

کمشنر سن پریت سنگھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ:🔹 تمام پولیس افسران باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں۔🔹 دیہات میں مسلسل پیٹرولنگ جاری رکھی جائے اور پولنگ مراکز و حساس مقامات پر غیر ضروری رش اور گروہ بندی کی اجازت نہ دی جائے۔🔹 پولنگ مراکز تک ووٹرز کے داخلے اور واپسی کے لیے صرف ایک ہی راستہ رکھا جائے۔🔹 کسی بھی ناگہانی صورتحال پر فوراً متعلقہ اعلیٰ افسران کو اطلاع دے کر اضافی فورس طلب کی جائے۔🔹 پولنگ کے اختتام کے بعد مرکز میں مزید کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے — صرف وہی ووٹر اپنا ووٹ ڈال سکیں جو پہلے سے قطار میں موجود ہوں۔🔹 پولنگ مراکز کے اطراف میں انتخابی تشہیر اور سرگرمیوں کی سختی سے روک تھام کی جائے۔🔹 ووٹوں کی گنتی کے دوران پولیس پیٹرولنگ اور حفاظتی پہرہ مزید سخت رکھا جائے اور سکیورٹی ذمہ داری اس وقت تک برقرار رہنی چاہیے جب تک سرپنچ، نائب سرپنچ اور وارڈ ممبران کے نتائج کا اعلان نہ ہو جائے۔

اجلاس میں ڈی سی پیز انکیت کمار، کویتا اور راج مہندر نائک کے علاوہ ایڈیشنل ڈی سی پیز اور اے سی پیز بھی موجود رہے۔