Polio Drops Must Be Administered to All Children Below 5 Years on Sunday, October 12
— Dr. A. Appayya
12 اکتوبر اتوار کے دن پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائیں ۔ ڈاکٹر اے اپّیّا
حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ضلع طبی و صحت عہدیدارمرکزی و ریاستی محکمۂ صحت کی ہدایات اور ضلع کلکٹر کے احکامات کی روشنی میں ضلع طبی و صحت عہدیدار ڈاکٹر اے اپّیّا نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے اس ماہ 12؍اکتوبر، اتوار کے روز لازمی طور پر پلس پولیو کے قطرے پلائیں۔
انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو یہ قطرے پلانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ پولیو کے مکمل خاتمے میں تعاون کیا جا سکے۔ڈاکٹر اپّیّاہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ بھارت میں گزشتہ 14 سال سے کوئی پولیو کیس درج نہیں ہوا، تاہم ریاست کے شہری علاقوں میں آبادی کے زیادہ ہونے کی وجہ سے ہنمکنڈہ سمیت پانچ اضلاع میں خصوصی طور پر یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 0 تا 5 سال عمر کے تقریباً 84,301 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 472 مراکز (بُوتھس) قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 17 بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنز جیسے ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی خصوصی موبائل ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ضلع ایمیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر اے مہندر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ضلع کے لیے تفصیلی ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اپّیّا نے بتایا کہ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری رہے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (DMHO) اور ڈسٹرکٹ ایمیونائزیشن آفیسر (DIO) نے آج زوم میٹنگ کے ذریعے تمام میڈیکل آفیسرز اور سپروائزرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تاکہ پروگرام کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔