warangal mushaira tarahi

Warangal mein Tarahi wo Ghair Tarahi Mushaira

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
Warangal mein Tarahi wo Ghair Tarahi Mushaira
 تحریک قلم کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ کا انعقاد

 

حیدرابآد/ ورنگل:- /7 جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تحریک قلم، ورنگل کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان "طرحی و غیر طرحی مشاعرہ” کا انعقاد ان شاءاللہ 12 جولائی 2025 بروز ہفتہ (Second Saturday) بوقت 2 بجے دن، بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر، رائے پورہ، ہنمکنڈہ میں کیا جائے گا۔اس مشاعرے کا مصرعِ طرح*”حوصلہ آپ نے دیکھا نہیں دیوانوں کا"*مقرر کیا گیا ہے، جب کہ قوافی: میدانوں، ارمانوں، طوفانوں اور ردیف: کا طے پائے ہیں۔
مشاعرے کی صدارت معروف ادبی و طبی شخصیت ڈاکٹر نعیم سلیم صاحب ، موظف چیف میڈیکل آفیسر (یونانی) حیدرآباد فرمائیں گے۔ مہمانانِ خصوصی میںجناب محمد سراج احمد صاحب صدر مسلم ویلفیئر سوسائٹی ورنگل، پروفیسر احمد حسین خیال صاحب* جناب صابر عالم صاحب سنسکرت پنڈت و ماہر ادبیات ،جناب سید محی الدین سعید صاحب سینئر صحافی روزنامہ منصف شامل ہوں گے۔

مہمان شعراء جنہیں مدعو کیا گیا ہے:* ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر)* ڈاکٹر نعیم سلیم (حیدرآباد)* جناب امجد سلیم امجد (کریم نگر)* جناب راحل کریم نگری (کریم نگر)* جناب فیصل وارثی (کریم نگر)* جناب عاصی چمپارنی (کریم نگر)* جناب سہیل کریم نگری (کریم نگر)*میزبان شعراء* میں جناب اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر، جناب ناصر واحدی، جناب اقبال درد، جناب وحید گلشن، جناب سید حسینی برتر، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب صابر عالم، جناب اکبر ضیاء، جناب حمید عکسی، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حامد حسین حامد، جناب داود اسلوبی، جناب اندور عبدالقادر، جناب امیرالدین امیر، جناب ماہر عابدی، جناب خواجہ کیفی، اور ڈاکٹر شجیع اکبر جیسے معروف نام شامل ہوں گے، جو اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔تمام اہلِ ذوق و محبانِ اردو سے مؤدبانہ درخواست کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ معہ دوست و احباب شرکت فرما کر مشاعرے کو کامیاب بنائیں۔