indra shakti sabha

Review meeting on arrangements for Indra Shakti Sabha in Hanamkonda

Uncategorized
ہنمکنڈہ میں انڈرا شکتی سبھا کے انتظامات پر جائزہ اجلاس

 

ہنمکنڈہ میں انڈرا شکتی سبھا کے انتظامات پر جائزہ اجلاس

 

Review meeting on arrangements for Indra Shakti Sabha in Hanamkonda

 

حیدرآباد/ ہنمکنڈ:-16/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہنمکنڈہ ضلع کانگریس پارٹی صدر اور ورنگل مغرب کے رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی کی صدارت میں نعیم نگر، ہنمکنڈہ میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں تلنگانہ پردیش کمیٹی کے صدر شری بومّا مہیش کمار گوڑ، تلنگانہ ریاستی وزراء محترمہ کونڈاسریکھا، دودڈیلا سری دھر بابو، پونّم پربھاکر اور ریاستی حکومت کے مشیرویم نریندر ریڈی موجود تھے۔

congress party meeting
Review meeting on arrangements for Indra Shakti Sabha in Hanاmkہnda

اس اجلاس میں 19 نومبر کو ہنمکنڈہ آرٹس اینڈ سائنس اسٹیڈیم میں ہونے والی اندرا مہلا شکتی سبھا اور عزت مآب وزیر اعلیٰ شری ریونت ریڈی کے زیرِ صدارت شروع ہونے والے کلو جی کلکشیترا پروگراموں کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اندرا مہلا شکتی سبھا کا بنیادی مقصد عوام اور پارٹی کارکنان کو ایک ساتھ جوڑنا ہے۔حکومت نے ضلع میں پہلی فتح کی تقریب قلع وروگلو میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں رانی رودرما دیوی نے پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

indra shakti sabah meeting
Review meeting on arrangements for Indra Shakti Sabha in Hanاmkہnda

پچھلے 11 مہینوں میں عوام کے لیے متعدد فلاحی اسکیموں کا نفاذ اور ترقیاتی پروگرام انجام دیے گئے ہیں۔عوام میدانِ عمل میں ہمارے کام کو دیکھ رہے ہیں۔ عوامی حکومت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اصل مستحقین تک اسکیموں کا فائدہ پہنچے، جبکہ اپوزیشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جھوٹی تشہیر کر رہی ہے۔

کانگریس حکومت جمہوری نظام میں آگے بڑھے گی۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے دورہ کے دوران ورنگل شہر کی ترقی کے حوالے سے اہم اعلانات کیے جائیں گے جو شہر کی مزید ترقی میں معاون ہوں گے۔

اس اجلاس میں موجود افراد میں ریاستی حج کیمیٹی چیرمین حضرت سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ، ایم پی کڈیم کاویا، پور یکا بالارام نائیک، پی آر رامچندر نائیک، ایم ایل اے کڈیم سری ہری، ریوری پرکاش ریڈی، کے آر نگر اجو، گنڈ را ستیہ نارائنا راؤ، ڈاکٹر مرلی نائیک، میئر گنڈو سدھارانی، ضلع پارٹی صدر ایربیلی سورنا، پیداکولا اشوک، پرکاش ریڈی، پرتاپ ریڈی، ڈی سی سی بی چیئرمین مارنینی رویندر راؤ، کڈا چیئرمین انوگلا وینکٹ رام ریڈی، راشٹرہ گرندھالیہ سنستھا چیئرمین ریاض اور ٹی پی سی سی رہنما، ریاستی رہنما اور دیگر شامل تھے۔