خواجہ نعیم جنیدی کا سانحہ ارتحا ل
حیدرآباد/:-07/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سابقہ لیکچرار شعبہ کیمسٹری گورنمنٹ جونیئر کالج ہنمکنڈہ خواجہ نعیم جنیدی طویل عرصہ کی علالت کے بعد بروز جمعرات داعی اجل کو لبیک کہا۔
مرحوم اپنی تدریسی خدمات میں نہ صرف شہر ورنگل و ہنمکنڈہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے۔ مرحوم نے ابتدائی تعلیم ہائی اسکول تا انٹرمیڈیٹ اسلامیہ جونیئر کالج ورنگل میں تکمیل پائی ۔ آرٹس اینڈ سائنس کالج ورنگل سے ڈگری تکمیل کرنے کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
تقریبا 25 سال سے زائد عرصہ مرحوم نے انڈین ایمبیسی اسکول ریاض مملکت سعودی عرب میں بحیثیت کیمسٹری کے ٹیچر کی خدمات انجام دیا۔ اس نسبت سے ان کے دور تدریس میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلیف ریاستوں کے طلبا ان کے شاگر د ہوئے اور دنیا کے مختلف مقامات میں برسرِ روزگار ہیں۔
سادگی ،خوش مزاجی اور مخلصانہ رویہ مرحوم کی اپنی پہچان تھی، یہی وجہ تھی کہ ان کے دوستوں کا دائرہ بڑا وسیع رہا ہے۔
انتقال کی اطلاع ملتے ہی دور دراز سے رشتہ دار، دوست احباب اور شاگردوں کی بڑی تعداد ان کے رہائش گاہ پر پہنچی۔نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ حیدرآباد میں بروز جمعہ 7/جون بعد نماز جمعہ ادا کی گئی۔
مرحوم کے سوگواروں کو پرسہ دینے والوں میں محمد قادر محی الدین، انورضیاء، خواجہ عظیم الدین، عبدالکریم پٹیل بھائی ، شبیر احمد خان، احمد خان، اشفاق فاروقی، انور شریف ، محمد عبد الرحیم، اکبر محی الدین ضیاء ، عبد العلیم جاوید، انجینیئر سعید، انجینیئر عارف، سید عزیز احمد ، سید سراج احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔