عوام کا دل جیتنے والا پولیس آفیسر گوپی
حیدرآباد/ورنگل:-14/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر گوپی کو جب یہ اطلاع ملی کہ ہنٹر روڈ کے گرین ووڈ اسکول علاقے میں سڑک حادثہ میں ایک خاتون شدید زخمی حالت میں پڑھی ہوئی ہے، تو انسپکٹر گوپی نے فوری حرکت میں آکر مقام حادثہ پہنچے اور سڑک پرزخمی حالت میں پڑی ہوئی خاتون کو اٹھا کر فوری اپنی پولیس گاڑی میں ایم جی ایم ہاسپٹل کو منتقل کیا اور بر وقت طبی امداد پہچائی۔
مٹھواڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر گوپی کی اس انسانیت سوز عمل پر وہاں موجود مقامی لوگوں نے کافی سراہانہ کی۔ اس طرح سڑک پر زخمی خاتون کو بر وقت اسپتال پہنچا کر انسپکٹر گوپی نے وہاں موجود عینی شاہدین کا دل جیت لیا۔