ورنگل کانگریس پارٹی قائدین نےبابو جگجیون رام کا جشن یوم پیدائش منایا
حیدرآباد/ورنگل:-5/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی وزیر کونڈ سریکھا و سابقہ ایم ایل سی کونڈا مرلی دھر رائو کی ایما ںپر آج ورنگل مشرقی حلقہ کے پوچما میدان جنکشن میں ڈاکٹر بابو جگجیون رام کے یوم پیدائش کے موقع پر ورنگل مشرقی حلقہ کے کانگریس پارٹی قائدین نے پوچما میدان میں ڈاکٹر بابو جگ جیون رام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ٹی پی سی سی سکریٹری مسالا پرکاش نے کہا کہ انجہانی ڈاکٹر بابو جگجیون رام ایک عظیم دانشور تھے جنہوں نے ہریجن قبائلی برادری کے کمزور طبقات کے لیے بہت سے اصلاحات کیں۔
اس پروگرام میں کانگریس کے سینئر قائدین محمد وسیم، جنو روی، چھیپا وینکٹیشورلو، امبی سمباراجو، دمیرا سرویش بوٹلہ پرساد، گورنتلا راجو، بیدودا ویرانا، گلا پلی رام کرشن، بٹولا ونود، جنگم پربھاکر، کرومیلا سمپت، کولیپاکا سری ناتھ، ارمبیر سنگھ، ارم بیر سنگھ ، پولیپاکا وشال بابو، انوگلا بابو، کٹکوری انویش، داؤدو ناگراج، پولیپاکا ارون، منڈا یشونت، بِلا سدانند، خواتین کانگریس لیڈر گری گیری پشپا، گوڈا شاردا، گوڈا لاونیا، نمیندلا لاونیا وغیرہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔