فروری میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کے انتظامات مکمل کئے جائیں۔
ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر محترمہ سکتا پٹنائک
ہنمکنڈہ:-29/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ کے منی کانفرنس ہال میں بروز پیر انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے لیے مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس میٹنگ میں ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کے لیے 86 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کے انتظامات متعلقہ محکموں کے حکام کے ساتھ مل کر مکمل کئے جائیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر اے گوپال نے کلکٹر کو امتحانی انتظامات کی تفصیلات بتایا ۔ ڈی آئی ای او گوپال نے کہا کہ یکم فروری سے 15 فروری تک انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات ہر روز دو پارٹ پریکٹیکل امتحانات ہوں گے۔
اس میٹنگ میں ڈی آر او وائی وی گنیش، سی آئی سرینواسا راؤ، ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سمباشیوا راؤ، آر ٹی سی ڈپو منیجر دھرم سنگھ، محکمہ ڈاک کے انسپکٹر ہری کرشنا، این پی ڈی سی ایل اے ڈی ای پی اشوک، ڈویژنل پنچایت افسر بی سدرشن اور دیگر نے شرکت کی۔