صحافیوں کی رہائش گاہوں کے موضوع پرہم وزیراعلیٰ سے ہم اعلان کروائینگے۔ پرس کلب کی چھ رکنی کمیٹی سےایم ایل اے نائینی راجندرریڈی اور ناگا ر اجو کا تیقن۔
حیدرآباد/ورنگل:27/جون
(دستو ر نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کے ورنگل کے دورہ کے دوران صحافیوں کی رہائش گاہوں کے تعلق سے اعلان کروانےکے مضمون کو لیکر پرس کلب کی چھ رکنی کمیٹی نے ورنگل ویسٹ کے ایم ایل اےنائینی راجندر ریڈی اور وردھنا پیٹ کے ایم ایل اے کے آر ناگا راجو سے ملاقات کی۔
دو جرنلسٹ سوسائٹیوں کی پوسٹیں کلیئر کرنے کے ساتھ ساتھ ان ورکنگ جرنلسٹ کے لیے مناسب جگہ مختص کرنے کی درخواست کی گئی جو کسی بھی سوسائٹی میں نہیں ہیں۔
دونوں ارکان اسمبلی نے اس کا مثبت جواب دیا اور اس سلسلے میں ریاستی وزیر اعلی ریونت ریڈی کے ساتھ واضح بیان دینے کے لئے پہل کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمین کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں وزیراعلیٰ کے ساتھ عہدیداروں کو احکامات جاری کریں گے۔
چھ رکنی کمیٹی نے کہا کہ صحافیوں کے اپنے گھر اور ارضی کے حوالے سے مثبت جواب کی امید ہے جو کئی سالوں سے منتظرہے ۔
کنوینر بی آر لینن، شریک کنوینر ویمولا ناگراجو، بوکا دیاساگر، گڈم راجی ر یڈی، مسکاپوری سدھاکر، بولرام صدایا نے چھ ارکان ممبر کمیٹی اس ملاقت میں شامل تھے۔