سابق وزیر محمد علی شبیر ،سابق ایم ایل اے ویم نریندر ریڈی، ملو روی ،وینوگوپال راؤ کا بحیثیت خصوصی مشیران تقرر
حیدرآباد:-21/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سابق وزیر محمد علی شبیر کو حکومت نے اقلیتوں و دیگر طبقات کا بحثیت خصوصی مشیر مقرر کیا ہے-واضح رہیکہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر محمد علی شبیر گزشتہ اسمبلی انتخابات میںحلقہ اسمبلی نظام آباد سے انتخابات لڑا تھا اور انہیں شکشت کا سامنا کرنا پڑھا تھا جسکی وجہہ سے مسلمانوں کےکئی ایک گوشوں سے حکومت پر دبائو تھاکہ محمد علی شبیر کو انکے سیاسی اقدار کی مناسبت سے ایک اعلی عہدہ سے نوازیں ۔
اسی طرح نائب صدر اور سابق ایم ایل اے ویم نریندر ریڈی کو حکومت نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا مشیر مقرر کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندے کے طور پر ڈاکٹر ملو روی ، ہرکارا وینوگوپال راؤ کو پروٹوکول اور تعلقات عامہ کے مشیرمقرر کرنے کے احکامات جاری کیا گیا اور ان سب کو کابینہ کا درجہ دیا گیا۔