INTUC MGM کی جانب سے منعقد عالمی یوم خواتین پروگرام میں ریاستی وزیر کنڈا سریکھا و رکن سمبلی این راجندر رڈیدی و اہلیہ کی شرکت

اضلاع کی خبریں
INTUC MGM کی جانب سے منعقد عالمی یوم خواتین پروگرام میں ریاستی وزیر کنڈا سریکھا و رکن سمبلی این راجندر رڈیدی و اہلیہ کی شرکت

 

حیدرآباد/ورنگل:-8/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

عالمی یوم خواتین کے موقع پر پبلک ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایمپلائز یونین INTUC MGM کی جانب سے اکیڈمک ہال میں منعقدہ پروگرام میں ریاستی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا اور رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب نینی راجندر ریڈی اپنی و اہلیہ کے ساتھ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر دو مہمانوں نے سماج میں خواتین کی اہمیت اور انکے رول پر مختصر خطاب کیا ۔

اس پروگرام میں کثیر تعداد شرکت فرما خواتین کو ریاستی ویزیر کنڈا سریکھا نے عالمی یوم خواتین پر تمام خواتین کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں پبلک ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایمپلائز یونین INTUC MGM کے کارکنوں کی جانب سے ریاستی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا اور نینی راجندر ریڈی اور ان کی اہلیہ نیلیما ریڈی کو شال اور پھولوں کےد ستے پیس کئے گئے ۔