ضلع کلکٹر ورنگل محترمہ پراونیا نے دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا ۔

اضلاع کی خبریں
ضلع کلکٹر ورنگل محترمہ پراونیا نے دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا ۔

 

حیدرآباد/ورنگل:- 23 /مارچ
)دستور نیوز ڈاٹ کام)

کلکٹر پی پراونیا نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کا انتظام و اہتمام منظم طریقہ سے ہونا چاہئے۔
بروز ہفتہ کلکٹر محترمہ نے شہر ورنگل کے کاشی بوگا نریندر نگر گورنمنٹ ہائی اسکول، ایل بی نگر لرنرز لینڈ سنٹرس میں 10ویں جماعت کے امتحانات کے مراکزکا اچانک دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ضلع کلکٹر نے چیف سپرنٹنڈنٹ سے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا۔ نگرانی کرنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی پیمانے پر بھی نقل نہ ہو۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ امتحانی مرکز میں موبائل فون جیسے الیکٹرانک آلات کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اور امتحانی مرکز کے قریب کوئی زیراکس سنٹر نہیں ہونا چاہئے۔

کلکٹر نے متعلقہ پولیس افسران کو امتحانی مراکز کے قرب و جو ا ر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مکمل جانچ کے بعد ہی امتحانی مراکز میں داخل ہونے دیں۔

اس موقع پر طلباء و طالبات کو فراہم کئے جانے والے پینے کے پانی، او آر ایس پیکٹ، دیگر سہولیات اور میڈیکل کیمپ میں مہیا کیا جائے اور بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائیں۔

اس موقع پر مقامی تحصیلدار محمد اقبال، چیف ایگزامینر سرینواس اور دیگر کلکٹر کے ساتھ موجود تھے۔