UPSC-CSAT 2025 کیلئے مفت تربیتی پروگرام
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:16/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
محکمہ اقلیتی بہبود ، ضلع ہنمکنڈہ نے اپنا صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی زیر نگرانی کام کرنے والا ادارہ تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سنٹر ،حیدرآباد میں تعلیمی سال 25-2024 میں 100 طلباء کیلئے UPSC-CSAT 2025 کیلئے مفت تربیت کی فراہم کی جارہی ہے۔خواتین امیدواروں کیلئے %33.33 فیصداورمعذورین کیلئے% 5 فیصد نشستیں محفوظ کی گئیں ہیں۔
شہر حیدرآباد میں موجود تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیی اسٹڈی سرکل میں پہلی مرتبہ داخلہ پانے کیلئے اہلیت رکھنے والے تمام اقلیتی امیدواران اہلیتی امتحان میں ضرور شرکت کریں۔تربیتی پروگرام میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائیگا۔ماں باپ/سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 5.00 لاکھ سے زائد نہ ہو۔ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادریوں (یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، جین، بدھ اور پارسی) جنرل/پیشہ ورانہ ڈگری رکھنےوالے امیدوارwww.tmreistelangana.cgg.gov.in ویب سائٹ پربذریعہ آن لائن درخواست کا ادخال کریں ۔
UPSC (CSAT-2025) کے سیول سروسس آپٹی ٹیوڈ ٹسٹ میں داخلے کے لیے تلنگانہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں واقع اقلیتی اقامتی اسکولوں میں اسکریننگ ٹسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ضلعی اقلیتی بہبود افسر، ہنمکنڈہ نے بتایا کہ دلچسپی رکھنے والے اقلیتی طلباءاس موقع سے مستفید ہوسکتے ہیں اور مزید تفصیلات ویب سائٹ امیدوار www.tmreistelangana.cgg.gov.in پر دستیاب ہیں اور تمام کام کے دنوں میں صبح 10.30 بجے سے شام 5.00 بجے تک براہ کرم040-23236112 پر رابطہ کریں۔