رنگاشائی پیٹ میں ایم ایل سی گریجویٹ ووٹر رجسٹریشن کیمپ کا کامیاب انعقاد
MLC Graduate Voter Registration Camp Held Successfully in Rangashaipet, Warangal
ورنگل، 25 اکتوبر:
(دستور نیوز)
مسجدِ آل قدریہ، رنگاشائی پیٹ، ورنگل میں ایم ایل سی گریجویٹ ووٹر رجسٹریشن کے لیے مفت کیمپ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے گریجویٹس اور عوام نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے رجسٹریشن کی سہولت سے استفادہ کیا۔
یہ کیمپ جناب سرور محی الدین غازی، صدر حج سوسائٹی، سابقہ ضلع ورنگل، جناب محمد اسماعیل، صدر مسجدِ آل قدریہ، اور جناب محمد عظیم الدین، نائب صدر حج سوسائٹی کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔

کیمپ کے انعقاد میں جناب بابا شرف الدین، جناب ضیاء، جناب محمد محب الدین اور جناب منہاج نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ ان کی کوششوں سے گریجویٹ ووٹروں کو رجسٹریشن کے عمل میں مدد فراہم کی گئی اور انہیں اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملا۔
اس موقع پر منتظمین نے کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام گریجویٹس، رضاکاروں اور معاونین سے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے جمہوری عمل میں عوام کی شرکت اور گریجویٹ ووٹر کے طور پر اندراج کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اہل گریجویٹس سے ووٹر رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
دستور نیوز