20 BRS Leaders and Workers Join Congress in Station Ghanpur in Presence of MP Dr. Kadiyam Kavya
اسٹیشن گھن پور میں بی آر ایس کے تقریباً 20 قائدین و کارکن کانگریس میں شامل
ورنگل کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویا نے کانگریسی کھنڈوے پہنا کر پارٹی میں خیرمقدم کیا
ہنمکنڈہ، یکم اکتوبر:
(دستورنیوز)
اسٹیشن گھن پور منڈل کے موضع اَکّاپلی گوڑم سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کے تقریباً 20 قائدین اور کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کانگریس پارٹی کے موضع شاخ صدر یارا کوموریلی کی قیادت میں ان افراد نے جمعرات کو ورنگل کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
ہنمکنڈہ کی کنک درگا کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ڈاکٹر کڈیم کاویا نے نئے شامل ہونے والے قائدین اور کارکنوں کو کانگریسی کھنڈوے پہنا کر پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویا نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کے عوام کانگریس پارٹی کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے نافذ کی جانے والی فلاحی اسکیموں سے غریب عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور کانگریس میں ہونے والی شمولیتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم بنانے اور تمام قائدین و کارکنوں سے متحدہ طور پر حلقہ کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔
اس پروگرام میں کانگریس پارٹی کے نائب صدور بومّاگالّا پیترو، یارلا مہپال، چنّوجو جیون، کوساراجو، انومولا انیل، انومولا اشوک، بومّاگالّا اَکھل، بومّاگالّا سریش کے علاوہ مقامی قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔
dastoornews.com