حیدرآباد: دستور نیوز
ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر سے کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کُوڈا) کی چیئرپرسن گنڈو سدھارانی نے منسٹر کوارٹرز میں خیرسگالی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر پونم پربھاکر نے حال ہی میں کُوڈا (کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی چیئرپرسن مقرر ہونے پر گندو سدھارانی کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر نے انہیں شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر پونم پربھاکر نے اس موقع پر کُوڈا کے حدود میں شہری ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو بہتر سہولتیں پہنچانے کے لیے باہمی تال میل اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ گنڈو سدھارانی کُوڈا کی چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں کامیابی کے ساتھ انجام دیں گی اور شہری ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کریں گی۔
دستور نیوز