tahreek e qalam warangal

Tahreek-e-Qalam Warangal Organises Successful Mushaira

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
Tahreek-e-Qalam Warangal Organises Successful  Mushaira
تحریکِ قلم ورنگل کے زیرِ اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ کامیابی سے منعقد
ہنمکنڈہ میں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ، شعراء نے بہترین کلام سے سماں باندھ دیا

ہنمکنڈہ:
(دستور نیوز )

تحریکِ قلم ورنگل کے زیرِ اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ ہفتہ 8 اگست 2026 کو دوپہر 2 بجے اسلامک انفارم سنٹر، ہنمکنڈہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت کارنامۂ حیات ایوارڈ یافتہ معروف شاعر ڈاکٹر رحیم رامش، کاغذ نگر نے فرمائی۔

مشاعرے میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب سید دستگیر، سابق ناظم ضلع ورنگل جماعتِ اسلامی ہند، جناب شیخ بندگی، موظف سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس، جناب اقبال شیدائی، بانی تحریکِ قلم ورنگل، اور جناب محمد عبدالنّعیم، سینئر صحافی روزنامہ سیاست نے شرکت کی۔

مشاعرے کا آغاز جناب وہاج الحق کی تلاوتِ کلامِ پاک اور ترجمے سے ہوا۔ بعد ازاں جناب مفیض الدین سہیل، کریم نگر نے بارگاہِ الٰہی میں حمدِ باری تعالیٰ پیش کی، جبکہ جناب معشوق صاحب نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش، کاغذ نگر، جناب امجد سلیم امجد، کریم نگر، جناب راحل کریم نگری، جناب عبدالقادر طاہر، کریم نگر، جناب مفیض الدین سہیل، کریم نگر، اور جناب ارشد علی وارثی، کریم نگر نے اپنی بہترین طرحی غزلیں پیش کرکے مشاعرے میں سماں باندھ دیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی۔

میزبان شعراء جناب اقبال شیدائی، جناب ناصر واحدی، جناب وحید گلشن، جناب اکبر ضیاء، جناب داؤد اسلوبی، جناب اندور عبدالقادر، جناب امیرالدین امیر، جناب خواجہ کیفی اور ڈاکٹر شجیع اکبر نے بھی اپنا کلام پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

مشاعرے کے دوران جناب اکبر ضیاء، صحافی کوفری لانسر ایکریڈیشن کارڈ حاصل ہونے پر تحریکِ قلم ورنگل کی جانب سے جناب اقبال شیدائی کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر کریم نگر سے تشریف لائے شعراء نے بھی جناب اکبر ضیاء کی اس صحافتی اعزاز پر شال پوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

دورانِ مشاعرہ نہ صرف  شہرِ ورنگل بکلہ ریاست  کی مشہور و معروف شخصیت اورکئی ایک مختلف سماجی و ادبی ، ملی تنظیموں سے وابستہ ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کی آمد نے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ ان کی شرکت پر شعرائے کرام اور سامعین میں خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی۔
ڈاکٹر انیس احمد صدیقی کی آمد سے مشاعرے کی فضا مزید خوشگوار اور پُرجوش ہوگئی، جبکہ شعراء اور سامعین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ان کی موجودگی نے محفل میں ایک نئی توانائی پیدا کر دی اور مشاعرہ اپنے عروج و شباب پر پہنچ گیا۔

مشاعرے میں جناب پروفیسر احمد حسین خیال، جناب تنویر تاج، کریم نگر، اور جناب نور علی نور، عادل آباد کی مرسلہ طرحی غزلیں بھی شامل کی گئیں۔
مشاعرے کی نظامت معروف ناظمِ مشاعرہ ڈاکٹر عزیز سلیم نے نہایت عمدگی سے انجام دی۔

اس موقع پر اہلِ ذوق اور محبانِ اردو کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعراء کے کلام سے محظوظ ہوئے۔ آخر میں جناب ناصر واحدی، صدر تحریکِ قلم ورنگل کے ہدیۂ تشکر کے ساتھ مشاعرہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
اکبر ضیا ء
دستور نیوز

dastoornews.com