gwmc Rizwana Shameem

Deputy Mayor Rizwana Shameem Masood Distributes Clothes, Serves Meals to Sanitation Workers in Warangal

اضلاع کی خبریں
Deputy Mayor Rizwana Shameem Masood Distributes Clothes,
Serves Meals to Sanitation Workers in Warangal
ورنگل: ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود کی جانب سے صفائی کارکنوں میں کپڑوں کی تقسیم، اجتماعی کھانے کا اہتمام

 

حیدرآباد/ورنگل4/مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

آج ورنگل کے 36ویں ڈویژن میں چنتل بریج کے نیچے واقع وارڈ آفس کے قریب جی ڈبلیو ایم سی کی ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود نے صفائی کارکنوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر تمام پارِشُدّھ (صفائی) کارکنوں میں کپڑے تقسیم کیے گئے اور ان کے اعزاز میں اجتماعی کھانے (سنہپکتی بھوجن) کا بھی اہتمام کیا گیا۔

gwmc Rizwana Shameem

ڈپٹی میئر رضوانہ شمیم مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 36ویں ڈویژن کے مختلف علاقوں جیسے پُپّالا گٹہ، چنتل، کماری واڑہ، مسلم ایریا، جیوتی باسو نگر، آر ایس نگر، چندراودن کالونی، لیجنڈ اسکول ایریا، روشن آباد کالونی، امبیڈکر کالونی، اے سی ریڈی نگر، ٹیچرز کالونی اور پدم شالی ویٖدھی میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں صفائی کارکنوں کا اہم کردار رہا ہے۔

gwmc Rizwana Shameem

انہوں نے کہا کہ گلی گلی سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کے باعث عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اپنے کارپوریٹر کے دور میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مشن بھاگیرتھا کے تحت گھروں تک پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری جیسے اقدامات کیے گئے، جس سے اس ڈویژن کو ایک مثالی اور خوبصورت علاقہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پانچ سال تک عوام کی خدمت کا موقع ملا، جس پر وہ ڈویژن کے عوام، قائدین اور کارکنان کی شکر گزار ہیں۔ صفائی کارکنوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے اور انہیں کپڑے تقسیم کرنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

gwmc Rizwana Shameem

اس پروگرام میں بی آر ایس پارٹی کے ریاستی قائد سید مسعود، جی ڈبلیو ایم سی کے سی ایم ایچ او راجی ریڈی، ایم ایچ او راجیش، ایس ایس گولکنڈہ سرینو، ایس آئی مدھو موہن، بی آر ایس ضلع قائدین مری سرینواس، ڈویژن صدر ایلپوگونڈا یاکیہ، جیوتی باسو نگر ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر گڈال رمیش، سینی ٹیشن جوان روپارانی، انیل اور دیگر صفائی کارکنان نے شرکت کی۔

dastoor news