Rupees 16 Lakh Cheques Distributed to 22 Beneficiaries Under CM Relief Fund
سی ایم ریلیف فنڈ غریبوں کے لیے سہارا، 22 مستحقین میں 16 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم۔
ریاستی حکومت کا مقصد عوامی فلاح و بہبود: ایم ایل سی بسواراج سرایا
حیدرآباد/ورنگل:10/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سابق وزیر و رکن قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) بسواراج سرایا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت غریب عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اسی مقصد کے تحت مختلف فلاحی اقدامات جاری ہیں۔
جمعہ کے روز ورنگل شہر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظور شدہ مالی امداد کے چیکس مستحقین میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 22 افراد کو تقریباً 16 لاکھ روپے مالیت کے چیکس فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بسواراج سرایا نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کروانے کے باعث مالی مشکلات کا شکار غریب افراد کی درخواستوں کو خود چیف منسٹر آفس کو بھیج کر امداد منظور کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت شب و روز غریبوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے اور یہ حکومت حقیقی معنوں میں غریبوں کی حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے باعث مالی امداد کے خواہاں افراد براہِ راست ان سے رابطہ کر کے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ انہیں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
اس تقریب میں کارپوریٹر گنڈیٹی نریندر کمار، بسواراجو شیریشا سریمان، ضلع کانگریس صدر محمد ایوب، پی سی سی رکن نلگونڈا رمیش، شہر کانگریس خواتین صدر نارگونی سواپنا-مرلی گوڑ، سینئر رہنما راجنا لا سری ہری اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
دستور نیوز ڈاٹ کام