congress party dcc president

New district presidents of the Congress party in Telangana announced; newly elected Warangal president Mohammad Ayub expresses gratitude

اضلاع کی خبریں
New district presidents of the Congress party in Telangana announced; newly elected Warangal president Mohammad Ayub expresses gratitude
تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے نئے ضلع صدور کا اعلان ورنگل کے نو منتخب صدر محمد ایوب کا اظہارِ تشکر

حیدرآباد:
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ ریاست میں کانگریس پارٹی کی جانب سے اضلاع کی نئی تنظیمِ نو کے عمل کے تحت نئے ضلع صدور کی فہرست جاری کر دی گئی۔ حال ہی میں مقرر کیے گئے تمام صدور کو گاندھی بھون مدعو کیا گیا، جہاں اے آئی سی سی کی ہدایات کے مطابق انہیں باضابطہ تقرری نامے فراہم کیے گئے۔

 

congress party new dcc warangal

ورنگل ضلع کے نئے صدر کے طور پر نامزد ہونے والے محمد ایوب نے اپنی تقرری پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس منصب کے لیے منتخب کرنا نہایت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پرریاست کے معزز چیف منسٹر ریونت ریڈی،ڈپٹی چیف منسٹر بٹّی وکرم مارک،ریاستی انچارج میناکشی نٹراجن،وشوناتھ، سچن ساونت،ریاستی رہنما مہیش کمار گوڑ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

محمد ایوب نے مزید کہا کہ ورنگل ضلع کے وزراء و اراکین اسمبلی کی جانب سے بھی مکمل تعاون حاصل ہوا، جن میںکونڈا سریکھا ،دونتی مادھو ریڈی (نرسم پیٹ اسمبلی)،ریوری پرکاش ریڈی (پرکالہ اسمبلی)،نگا راج (وردھنا پیٹ)، یشسوینی ریڈی (پالاکرتی اسمبلی) شامل ہیں۔
ساتھ ہی سابق صدورراجندر ریڈی،ایرّابیلّی سوارنا،ایم ایل سی بسوراج سارئیااور میئر گنڈو سدھا رانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو بھروسہ ان پر رکھا ہے، وہ اسے ہرگز ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور کانگریس پارٹی کے ہر کارکن کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے اے آئی سی سی اور پی سی سی کی ہدایات کے مطابق ہر پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

congrss party new dcc warangal

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اہم ذمہ داری اور کامیابی میں صحافی برادری اور میڈیا کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، جنہوں نے انہیں مسلسل سپورٹ کیا۔آخر میں محمد ایوب نے کہا کہ“یہ تقرری صرف میری نہیں بلکہ گزشتہ دس سال سے محنت کرنے والے ہر کارکن کی تقرری ہے۔ میں تمام پارٹی ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
” دستور نیوز ڈاٹ کام