5025 Cases Settled in Special Lok Adalat in Warangal —
Commissioner of Police Sunpreet Singh
ورنگل میں خصوصی لوک عدالت کے ذریعے 5025 مقدمات کی یکسوئی — کمشنر پولیس سن پریت سنگھ

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
—ورنگل پولیس کمشنریٹ کی حدود میں منعقدہ خصوصی لوک عدالت کو عوام کی جانب سے غیر معمولی ردعمل حاصل ہوا، جس کے ذریعے 5025 مقدمات کو حل کیا گیا۔ یہ بات ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے بتائی۔کمشنر کے مطابق، لوک عدالت میں جن مقدمات کو نمٹایا گیا اُن میں ایف آئی آر کیسز 1011، پٹی کیسز 1281، ڈرنکن اینڈ ڈرائیو و موٹر وہیکل ایکٹ کے 2533 کیسز، جبکہ سائبر کرائم کے 200 معاملات شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ سائبر کرائم مقدمات میں متاثرین کے بینک کھاتوں میں منجمد شدہ 89,43,506 روپے کی رقم متاثرین کو واپس دلوانے کے احکامات عدالت نے جاری کیے۔کمشنر سن پریت سنگھ نے لوک عدالت کے ذریعے معاملات کے حل کو ’’رازی کا راستہ، راج مارگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے دونوں فریقین کو بروقت انصاف مل رہا ہے۔
انہوں نے مقدمات کی یکسوئی میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس افسران و اسٹاف کی ستائش کی۔اسی طرح لوک عدالت سے فائدہ اٹھانے میں تعاون کرنے پر وکلا، فریقین اور لیگل سروس اتھارٹی کے ذمہ داروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
دستور نیوز ڈاٹ کام