TGO’s diary released by Collector Pravnia
ٹی جی او کی ڈائری کا کلکٹر پراونیا کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-27/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ گزٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کی 2025 کی ڈائری کا اجراء ہنمکنڈہ کی ضلع کلکٹر محترمہ پراوینیا آئی اے ایس کے ہاتھوں ہوا۔
پیر کی شام ٹی جی او بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈائری کی رونمائی کے بعد کلکٹر پراونیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں نافذ کیے جا رہے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں میں گزٹڈ افسران کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں تاکہ فلاحی اسکیموں کے فوائد غریب عوام تک پہنچ سکیں اور ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
کلکٹر نے افسران کو یقین دلایا کہ ضلع کے کسی بھی مسئلے کو ان کی توجہ میں لانے پر فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹی جی او بھون کی تعمیر کے لیے زمین کی الاٹمنٹ میں تعاون کا بھی وعدہ کیا۔

by collector
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی جی او کے ریاستی نائب صدر ایننامنینی جگن موہن راؤ نے کہا کہ تلنگانہ گزٹڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ایک بڑی اور تسلیم شدہ تنظیم ہے جس میں تمام محکموں کے افسران شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ہمیشہ عوام تک حکومتی فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کو پہنچانے کے لیے کلکٹر کے رہنمائی میں کام کرتی رہے گی۔
اس موقع پر ضلع صدر مرلی دھر ریڈی نے کلکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزٹڈ افسران کو درپیش مسائل کا فوری حل نکال رہے ہیں۔

اس تقریب میں کلکٹر پراونیا، ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی، ریاستی نائب صدر جگن مو ہن راؤ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے ریاستی رکن ای وی سرینواس راؤ، ضلع آر ٹی او رمیش راٹھوڑ، ہنمکنڈہ ضلع صدر مرلی دھر ریڈی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر پروین کمار، خزانچی راجیش کمار، کے علاوہ محمدحسن الدین و دیگر اضلاع کے افسران، اور ٹی جی او ممبران نے شرکت کی۔