idare adab islami warangal

WARANGAL MEIN TARAHI WO GHAIR TARAHI MUSHAYERA

اضلاع کی خبریں سخن سرائے

WARANGAL MEIN TARAHI WO GHAIR TARAHI MUSHAYERA

dastoornews
زیر اہتمام
ادارہ ادب اسلامی ہند ور نگل میں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل:-6/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

ادارہ ادب اسلامی ہند ور نگل کے زیر اہتمام بتاریخ 11 جنوری بروز ہفتہ ( second saturday)، بوقت 2 بجے دن، بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میں طرحی و غیر طرحی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جناب اقبال درد کی اطلاع کے مطابق
مصرع طرح: اجالے کھو گئے ہیں تیرگی میں قوافی: موقعی ، روشنی، بندگی۔
اس پروگرام کی صدارت جناب میر کو کب علی اسلامیہ پی جی ڈگری کالج ور نگل کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر رحیم رامش موظف لکچرر، ڈاکٹر نعیم سلیم موظف چیف میڈیکل آفیسر، جناب زبیر غفوری ممتاز تاجر کتب ہنمکنڈہ شرکت کریں گے ۔

مہمان شعرا جناب امجد سلیم امجد، جناب مہمین راحل ( کریم نگر ) شرکت کریں گے ۔ خصوصی مدعوئین جناب خواجہ مجتہد ، جناب حفیظ خان کے علاوہ میزبان شعراء حضرت اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر ، جناب اقبال درد، جناب ناصر واحدی ، جناب حسینی برتر، جناب قادر انصاری ، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبر ضیاء، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید کسی ، جناب حامد حسین حامد، جناب داؤ د اسلوبی ، جناب خواجہ کیفی ، جناب امیر الدین امیر، ڈاکٹر سجیع اکبر اور جناب نذیر پرواز کلام پیش کریں گے۔ جناب اقبال درد نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ الداعیان حامد حسین حامد، سید عبدالحفیظ نے تمام اہل ذوق حضرات سے مع احباب وقت مقررہ پر شرکت کی خواہشکی جاتی ہے۔