Christmas celebrations-2024 held in Warangal

اضلاع کی خبریں
Christmas celebrations-2024 held in Warangal

dastoornews

ورنگل میں کرسمس تقریبات-2024 کا شاندار انعقاد

 

حیدرآباد/ورنگل:-23/دسمبر
(دستور نیوزڈاٹ کام)

ریاستی وزیر برائے محکمہ جنگلات، ماحولیات کونڈا سریکھا نے ورنگل ضلع کے اقلیتی بہبود محکمہ کی جانب سے وزیر کیمپ آفس، ورنگل ‘او’ سٹی میں منعقدہ کرسمس تقریبات-2024 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹ کر کرسمس کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر محترمہ کونڈا سریکھانے ورنگل ایسٹ حلقہ کے تمام پادریوں کو اپنے ذاتی خرچ پر ملبوسات پیش کیے۔
بعد ازاں وزیر نے خود ضیافت میں عیسائی بھائیوں اور بہنوں کی خدمت کرتے ہوئے محبت اور بھائی چارے کی مثال قائم کی۔

celebration of chirstmas in warangal

اس پروگرام میں شہر کی میئر محترمہ گنڈو سدھارانی، ورنگل ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا، کارپوریٹرز گندو چندنا، پورنا چندر، پلّم پدما، بھوگی سورنا، بائربوئینا اوما، سریش جوشی، چنتاکولا انیل کمار، پوشالہ پدما، کویتی کویتا، ماروپلا روی، بلنی سریش، سومیشٹی پروین کمار، محمد فرقان، عیسائی برادری کے افراد اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران محبت، یکجہتی اور بھائی چارے کا خوبصورت مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔