منڈی بازار ورنگل میں عظیم الشان جلسے میلاد النبیﷺ

حیدرآباد/ورنگل:-19/ستمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
مرکزی میلاد کمیٹی اسکن مرجنٹ منڈی بازار وارنگل کی جانب سے 21 ستمبر 2024 بروز ہفتہ 17 ربیع الاول منڈی بازار ور نگل میں بوقت رات 9 بجے عظیم الشان جلسے میلاد النبی منایا جا رہا ہے۔
اس جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت مولانا جعفر العابدین رضوی صاحب امام و خطیب مسجد کوثر ورنگل خطاب فرمائیں گے ،ان کے علاوہ مولانا محمد مبارک حسین صاحب چترویدی بنارس اترپردیش ، مولانا محمد غوث الدین شرفی قادری جامع نظامیہ حیدرآباد، ڈاکٹر مخدوم محی الدین معروف اینکرتلگو مقرر کے علاوہ مولانا صدیق معصوم نقشبندی امام و خطیب مسجد رنگم پیٹ ورنگل خطاب فرمائیں گے۔ مرکزی میلاد کمیٹی اسکن مرجنٹ منڈی بازار کی جانب سے تمام اہلیان ورنگل سے گزارش کی گئی کہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کر یں۔