رکن اسمبلی راجندر ریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پر ریاستی حج کمیٹی چیئرمین خسررو پاشاہ نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

اضلاع کی خبریں
رکن اسمبلی راجندر ریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پر ریاستی حج کمیٹی چیئرمین خسررو پاشاہ نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:21/جولائی
(دستور نیوزڈاٹ کام)

ریاستی حج کمیٹی چیئرمین مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے اتوار کو ورنگل مغرب رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی چیئرمین خسرو پاشاہ نے رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی کی صحت و تندرستی اور طویل عمر کے لیے عوامی خدمات میں رہنے کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر سینیئر سیاسی قائد وہ سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، سینیئر سیاسی قائد بوڈا ڈینا اور مرزا عزیز احمد بیگ نے بھی مبارکباد پیش کی۔