ورنگل پوچما میدان جکوٹیا کمپلیکس میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کا واقعہ,
ایس بی آئی لائف کی دوسری منزل پر زبردست آگ لگ گئی۔,
فائر بریگیڈ کے عملہ نے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں سے آگ پر قابو پالیا,
فائر بریگیڈ اور پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔
حیدرآباد/ورنگل:- /28 مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
شہر ورنگل کے22 ویں ڈویژن پوچما میدان جنکشن کے قریب جاکوٹیا شاپنگ کمپلیکس میں جمعرات کی رات دوسری منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایس بی آئی لائف کی دوسری منزل پر زبردست آگ لگ گئی۔ حکام اور عملے نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک تین فائر انجنوں کے ساتھ کام کیا اور آگ پر قابو پالیا۔

بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پانے فائر بریگڈ کے عملہ کو آگ بجھا نے میں کافی مشقت کرنی پڑی، آگ پر پوری طرح قابو پا نا مشکل نظر آرہا تھا مزید فائر انجنوں کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے انتظامیہ نے فوری طور پر وردھنا پیٹ اور پرکال سے فوری طور پر دو مزید فائر انجن طلب کیے گئے مجموعی طور پر تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر پوری طرح قابو پالیا گیا۔


قابل تعریف بات یہ رہی کہ ریاستی وزیر کونڈا سریکھا، کلکٹر پراوینیہ، جی ڈبلیو ایم سی کمشنر اشونی تانا جی وکھڑے نے فوری طور پر مقام حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اورہ آگ کے پوری طرح بجھنے تک مقام حادثہ پر ہی ٹھرے رہے۔فائر بریگیڈ بلدیہ اور پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔
اس موقع پر انہوں نے فائر، بلدیہ ڈی آر ایف اہلکاروں اور پولیس کو تین گھنٹے سے زائد کام کرنے پر مبارکباد دی۔