مشاعرہ

ورنگل میں شعری مجموعہ کی رسمِ اجرائی تقریب و مشاعرہ ورنگل

Uncategorized
ورنگل میں شعری مجموعہ کی رسمِ اجرائی تقریب و مشاعرہ ورنگل

 

mamnoor airport

 

حیدرآباد/ورنگل:-20 /نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ادارے ادبِ اسلامی ورنگل کے شعبہ نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب ورنگل ادارہء ادبِ اسلامی کے زیر اہتمام جناب اقبال درؔد کا آٹھواں شعری مجموعہ نوائے درد کی رسمِ اجرائی تقریب و مشاعرہ غیر طرحی بتاریخ 23 نومبر 2024ء بروزِ ہفتہ بوقت شام 6:30 بجے بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچمّا میدان ورنگل میں منعقد کیاجائے گا۔

اس پرگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی کریں گے، جبکہ مجموعہ کی رسمِ اجرائی بدست جناب انجنی کمار گوئل عمل میں آۓ گی اس مشاعرہ و تقریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی جناب ظفرفاروقی(حیدرآباد) ڈاکٹر رحیم رامِش (کاغذنگر) ڈاکٹرنعیم سلیم (حیدرآباد) پروفیسر احمد حسین خیال(ورنگل) جناب فیصل وارثی (کریمنگر) جناب محمد نصراللہ خان (حیدرآباد) شریک ہوں گے. اور مہمان شعراء جناب امجدسلیم امجد، جناب میہمن الدین راحل(کریمنگر) کے علاوہ میزبان شعراء حضرت اقبال شیدائی، جناب مسعود مرزا محشر، جناب اقبال درؔد، جناب ناصر واحدی جناب حسینی برتر،جناب قادر انصاری جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء جناب مجاہد حسین جوہر،جناب حمید عکسی جناب حامد حسین حامد،جناب خواجہ کیفی، جناب داؤد اسلوبی جناب امیر الدین امیر، ڈاکٹر شجیع اکبر،جناب نذیر پرواز اور محترمہ نعیمہ گوہر اپنا منتخبہ کلام پیش کریں گے۔
پروگرام کی نظامت جناب حفیظ خان کرینگے۔

داعیانِ مشاعرہ حامد حسین حامد ، سید عبدالحفیظ نے اہل ذوق محبانِ اردو حضرات سے مع احباب وقت مقررہ پر کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے.