چیف منسٹر ریلیف فنڈ کی درخواستیں اب آن لائن قبول کی جائیں گی۔
حیدرآباد:-2/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سنٹر فار گڈ گورننس کے زیراہتمام بنائی گئی ویب سائٹ https://cmrf.telangana.gov.in/ کو سکریٹریٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں چیف منسٹر شری ریونت ریڈی نے لانچ کیا۔
چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق لئے گئے اس فیصلہ کو یقینی بنانے کیلئے CMRF فنڈز کا شفاف طریقے سے فندز کی منتقلی کو مدنظر رکھتے ہوئے آن لائن درخواستوں کو قبول کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

اس ویب سائٹ پر اس ماہ کی 15 تاریخ کے بعد ہی درخواستیں آن لائن قبول کی جائیں گی۔ ایم ایل اے اور ایم ایل سی کو سی ایم آر ایف کے لیے ان کے پاس آنے والوں کی تفصیلات کے ساتھ اپنا سفارشی خط اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
درخواست میں متعلقہ درخواست دہندہ کا بینک اکاؤنٹ نمبر ضرور دیا جائے۔ اپ لوڈ کرنے کے بعد CMRF سے متعلق کوڈ دیا جائے گا۔ اس کوڈ پر مبنی اصل طبی بل سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جائیں۔
آن لائن درخواست متعلقہ ہسپتالوں کو تصدیق کے لیے بھیجی جائے گی۔ اگر تمام تفصیلات درست ہیں تو CMRF درخواست قبول کرنے کے بعد کسی انحراف کے امکان کے بغیر درخواست دہندہ کا اکاؤنٹ نمبر چیک پر صحیح طریقے سے پرنٹ عمل میں آئیگا۔