ورنگل پولیس کمیشنر امبر کشور جھا نے گروپ 1 امتحانی مراکز کا معائنہ کیا گیا۔
حیدرآباد/ورنگل:-9/جون
(دستور نیو ز ڈاٹ کام)
ریاست بھر میں آج بروز اتور گروپ 1 کا امتحان آج صبح تلنگانہ پبلک سرویس کے تحت شروع ہوا۔ اس ضمن میں ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے ان مختلف گروپ 1 کے امتحانات منعقد ہونے والے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔
سی پی نے امتحانی مراکز میں پولس کے انتظامات کے فیلڈ لیول کے معائنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کے لیے ترتیب دی گئی تمام سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔