ایک ملازم کے لیے ریٹائرمنٹ فطری ہے اور ان کے دور میں کی گئی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
جنگاوْں کلکٹر شیخ رضوان باشا
انیس الرشید و دیگر کے حسن خدمات سے سبکدوش کے اعزازی پروگرام سے جنگاوْں کلکٹر شیخ رضوان باشا اور ورنگل بلدیہ کمشنر ڈاکٹر اشونی تاناجی واکھڑے کے احساسات
حیدرآباد/ ورنگل:2/جولائی
(دستورو نیوز ڈاٹ کام)
انیس الرشید و دیگر کے حسن خدمات سے سبکدوش کے اعزاز میں عظیم تر بلدیہ ورنگل ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جسمں جنگاوْں کلکٹر شیخ رضوان باشا اور ورنگل بلدیہ کمشنر ڈاکٹر اشونی تاناجی واکھڑےبطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنگاوْں کلکٹر شیخ رضوان باشا نےکہا کہ ایک ملازم کے لیے ریٹائرمنٹ فطری ہے اور ان کے دور میں کی گئی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

آج کے اس پروگرام میں جنگاوْں کلکٹر شیخ رضوان باشا اور ورنگل بلدیہ کمشنر ڈاکٹر اشونی تاناجی واکھڑے نے ایڈیشنل کمشنر انیش الرشید، ڈی سی پی پرکاش ریڈی، انجینئرنگ ہیلپر لنگایا، پی ایچ ورکرس سشیلا، سلوچنالا کے خدمات کی سراہانہ کی۔ ان کے لیے آگے کی زندگی میں صحت مندی، خوشی اور خوشحالی سے رندگی گذارنے کی نیک تمنا وں کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے موظف ایڈیشنل کمشنر انیس الرشید نے کہا بلدیہ سے لوگ پیدائش سے لے کر موت تک
خدمات حاصل کرتے ہیں اور ایسے ادارے میں خدمات فراہم کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہیکہ فرض شناس آفسر کی معرفت رکھنے والے انیس الرشید ایڈیشنل کمیشنر عظیم تر بلدیہ ورنگل سے حسن خدمات سے سبکدوش ہوئے جو یکم اپریل سال 1981 سرکاری ملازمت میں رجوع ہوئے تھے۔ بعد ازاں اپنے میعاری کام سے ترقی کرتے ہوئے دیگر عہدے پر مارمور ہوئے ہوئے۔ بتاریخ یکم جولائی انیس الریشد بحثیت ایڈیشنل کمیشنر عظیم تر بلدیہ ورنگل سے اپنے خدمات کی یاد گار پرچھائیاں چھوڑ کر حسن خدمات سے سبکدوش ہوئے۔

خوش لحن و خاموش مزاج انیس الرشید اپنے ملازمت کے سفر کے دوران ہمعصر ملازمین برادری میں کافی مقبول رہے۔وہ ایک با اصول، فرض شناس اور محنتی آفسرکی حیثیت سے ورنگل عظیم تربلدیہ کے علاوہ شہر ورنگل کے مختلف ادبی و تہذیبی حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
بعد ازاں ایڈیشنل کمشنر کے ہمراہ مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی گلپوشی کی اور انہیںشالیں پہنا کر مبارکباد پیش کی۔
اس پروگرام میں ایس ای کرشن راؤ، پروین چندرا، سی ایم ایچ او ڈاکٹر راجیش، ڈی اپی آر او ایوب علی، سٹی پلانر وینکنا ، ڈی سی پی پرکاش ریڈی اور ای بی ایل سرینواس راؤ، راجیا، سرینواس، سنجے، ٹی پی او کولہ راجیش گوڑ، میونسپل کمشنرس، ڈپٹی کمشنرس، جے اے سی صدر گوری شنکر جنرل سکریٹری گولکنڈہ سرینو ۔ جے اے سی انچارج راجراپو بھاسکر بکم سنتوش ، مداسی سمبیا سمایا ہری کمار اور دیگر موجود تھے۔