ورنگل میں تعزیتی اجلاس و غیر طرحی مشاعرہ

ورنگل میں تعزیتی اجلاس و غیر طرحی مشاعرہ

ورنگل:-21/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

جناب تاج مضطر بانی و صدر کل ہند مرکزی بزم محمدی ورنگل کے مطابق بین الاقوامی شاعر منور رانا کے سانحہ ارتحال پر شہر ورنگل تلنگانہ کی تمام ادبی و اردو انجمنوں کے زیر اہتمام بتاریخ 23/ جنوری 2024 بروز منگل بوقت 2 بجے دن جناب ڈاکٹر محمد بہادر علی سابق پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کی صدارت میں تعزیتی جلسہ وہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔ اس مشاعرے میں شہر ورنگل کے تمام ادباء و شعراء کرام شرکت فرمائیں گے۔ جلسہ و مشاعرہ گولڈن گیسٹ ہاؤس ایل بی نگر ورنگل میں منعقد کیا جا رہا ہے ناظم مشاعرہ نے پابندی وقت کی خواہش کی ہے اور با ذوق حضرات کے لیے شرکت کی عام اجازت ہے