cm revanth reddy and mp asaduddin awiasi developments work

CM Revanth Reddy Inaugurates Rs 52 Crore Musarambagh High-Level Bridge Over Musi River

حیدرآباد
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے موسیٰ ندی پر 52 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ موسارم باغ ہائی لیول برج کا افتتاح کردیا
CM Revanth Reddy Inaugurates Rs 52 Crore Musarambagh High-Level Bridge Over Musi River

حیدرآباد:31/اگست
(دستور نیوز)

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں موسیٰ ندی پر امبرپیٹ سے دل سکھ نگر کے راستے میں نو تعمیر شدہ موسارم باغ ہائی لیول برج کا افتتاح انجام دیا۔

وزیراعلیٰ نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ برج کا معائنہ کیا اور اس کی تعمیر و ترقی سے متعلق عہدیداروں کی جانب سے منعقد کی گئی فوٹو نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔

cm revanth reddy and mp asaduddin awiasi developments work

تقریباً 400 میٹر طویل موسارم باغ برج کو 52 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس نئے برج سے امبرپیٹ، موسارم باغ اور دل سکھ نگر کے درمیان آمد و رفت کو مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔

cm revanth reddy and mp asaduddin awiasi developments work

افتتاحی تقریب میں حکومت کے مشیر وی ہنمنت راؤ، ارکان پارلیمنٹ انیل کمار یادو اور اسدالدین اویسی، ارکان اسمبلی کالے رو وینکٹیش، مل ریڈی رنگا ریڈی، سری گنیش اور نوین یادو کے علاوہ دیگر عوامی نمائندوں اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
دستور نیوز