warangal journlist rabbani pasha

Warangal Journalist Rabbani Pasha’s Family Receives ₹10.57 Lakh Insurance Claim

اضلاع کی خبریں
Warangal Journalist Rabbani Pasha’s Family Receives ₹10.57 Lakh Insurance Claim
صحافی ربانی پاشا کے اہلِ خانہ کو 10.57 لاکھ روپے کا انشورنس کلیم

 

ورنگل:12/اگست
(دستور نیوز)

ساکشی تلگو روزنامہ کے ڈیسک جرنلسٹ ربانی پاشا تقریباً تین ماہ قبل پیش آئے ایک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد وہ زیرِ علاج رہے اور تقریباً ایک ماہ قبل کوما کی حالت میں انتقال کرگئے۔

صحافی ربانی پاشا کے انتقال کے بعد ورنگل پریس کلب کی جانب سے گروپ انشورنس کے تحت ان کے اہلِ خانہ کو انشورنس کی رقم دلانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ پریس کلب کے ذمہ داران نے یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی کے متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے دعوے سے متعلق تمام ضروری دستاویزات پیش کیں۔

انشورنس کمپنی کے عہدیداروں نے دستاویزات اور معاملے کی مکمل جانچ کے بعد مرحوم ربانی پاشا کے اہلِ خانہ کے لیے 10 لاکھ 57 ہزار روپے کے انشورنس کلیم کی منظوری دی۔

اس سلسلے میں کلیم کی رقم کا چیک مرحوم ربانی پاشا کے فرزند کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر ورنگل پریس کلب کے ذمہ داران نے کہا کہ صحافی برادری کے مفادات اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے پریس کلب کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

صحافی ربانی پاشا کے اہلِ خانہ کو انشورنس کلیم کی رقم دلانے میں ورنگل پریس کلب کے ذمہ داران کی مسلسل کوششوں کو صحافی برادری نے سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

دستور نیوز

dastoornews.com