بھوکیا مونالیسا اور بھوکیا سونالیسا نے آج سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ وزیر کونڈا سریکھا سے ملاقات کی۔
حیدرآباد:-یکم/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ایئر گن ایسوسی ایشن آف انڈیا” کے زیراہتمام گوا میں منعقدہ 10 ویں نیشنل رائفل اینڈ پسٹل شوٹنگ چمپئن شپ 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے والی بھوکیا مونالیسا اور بھوکیا سونالیسا نے آج سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ وزیر کونڈا سریکھا سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے رائفل اور پسٹل کے زمرے میں قومی سطح پر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نے انہیں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھنے اور بین الاقوامی سطح پر تلنگانہ کی طاقت دکھانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت نوجوانوں کو اسپورٹس مین کے طور پر ترقی دینے کے لیے ایک موثر ایکشن پلان بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔اس موقع پر بھوکیا مونا لیسا اور بھوکیا سونا لیسا کے افراد خاندان کے ساتھ غظیم تر بلدیہ ورنگل میر محترمہ گنڈو سدھا رانی بھی موجود تھیں۔